جو سرکاری افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے،صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلہ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے جو سرکاری افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرکٹ ہائوس وہاڑی میںڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی طر ف سے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود کی الوداعی اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد فاروق ڈوگر کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود نے وہاڑی میں اپنا عرصہ تعیناتی بہت اچھے طریقے سے گزارا اور انہوں نے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے احسن اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ثاقب سلطان المحمود کا عوام اور لوگوں کے ساتھ رویہ بہت اچھا رہااور انہوں نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنی تما م تر صلاحیتیں صرف کی ہیں۔

ہم ان کیلئے آئندہ زندگی میں کامیابی کیلئے دعا گوہیں ۔صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی نے نئے تعینات ہونے والے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک فاروق ڈوگرکو وہاڑی تعیناتی پرامید کا اظہار کیا کہ وہ بھی عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ اس موقع پرثاقب سلطان المحمود ، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیااور دیگر شرکاء نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ڈی پی او ثاقب سلطان کو یاد گاری سوئینر پیش کی۔ اس موقع پرقائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق، عالمگیر خان،ججز صاحبان، جوڈیشل،ضلعی انتظامیہ، پو لیس افسران، چیمبر آف کامرس، وہاڑی جم خانہ،تاجر رہنما، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں