محکموں کو بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت ہے،سید حسن مرتضی

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ محکموں کو بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت ہے ، سرکاری ملازمین کو بے روزگار کرنے کی حکومت کے کوشش ناکام بنائیں گے ، فواد چوہدری نالائقوں کے کپتان ہیں، ایک طرف ملک میں افراتفری ہے تو دوسری طر ف حکمران سرکاری محکمے بند کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام کو روز گار دینے کا اعلان کرنے والوں نے عوام سے روز گار چھین لیا ہے ، بے روزگاری عروج پر ہے ، عمران نیازی کو کسی کے پروا نہیں ہے ، وہ صرف اپنے مفاد کا تحفظ چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کررہی ہے ، آئی ایم ایف کی ہدایت پر ملک بھر میں عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے ، عوام کی مشکلات میں ہر گزرے لمحہ اضافہ ہورہا ہے اور فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ عوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ، فوادچوہدری بتائیں کہ جب عوام کو روزگا ر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے تو پھر عمران نیازی باربار عوام کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیوں کرتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں