تعلیمی وظائف کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:28

تعلیمی وظائف کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فندز کو مالی مشکلات کی وجہ سی70فیصد تعلیمی وظائف کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فندز کو مالی مشکلات کی وجہ سی70فیصد تعلیمی وظائف کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا،نئے تعلیمی سال شروع ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے مگر جنوبی پنجاب کی 20ہزار طالبات کے لئے فنڈز جاری نہیں ہوسکے ، برطانوی این جی اوز ڈیفڈ کی سپورٹ سے گزشتہ چند برس سے پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈز جنوبی پنجاب کی20ہزار طالبات کو وظائف دیتا آرہا ہے ،تاہم اس سال ڈیفڈ کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے وظائف جاری نہیں ہوسکے ،گزشتہ سال انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے 28ہزار وظائف جاری کئے گئے جن میں سے 20ہزار ڈیفڈ کی سپورٹ سے جاری ہوئے ، اس سال صرف9ہزار وظائف ہی جاری کئے جائیں گے ،وظائف نہ ملنے سے بہت سی طالبات کا میٹرک کے بعد تعلیمی سفر ختم ہونے کا خدشہ ہے ،پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد انڈومنٹ فنڈز میں کمی کی جارہی ہے ،گزشتہ سال انڈومنٹ فنڈز کو ایک ارب دیا گیا جو اس سال کم کرکے 30کروڑ کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں