لاہور پولیس کا عرس داتاعلی ہجویریؒ اور چہلم حضرت امام حسین ؓکا سیکورٹی پلان جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:51

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور پولیس نے عرس داتا علی ہجویری ؒاور چہلم حضرت امام حسین ؓکا سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔عرس داتا علی ہجویری ؒ اور چہلم حضرت امام حسین ؓ سمیت شہر بھر میں ہونے والے مختلف پروگراموں پر مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائدافسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس چہلم اور عرس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے گی۔

سکیورٹی پلان کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؓ کے مرکزی جلوس پر 07 ایس پیز،23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرزاور417 اًپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے ۔ عرس داتا علی ہجویری ؒکے موقع پر 03ایس پیز ، 10ڈی ایس پیز ،28انسپکٹرز اور02 ہزار زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

19صفر کے پانڈو سٹریٹ جلوس پر 02ایس پیز ، 07ڈی ایس پیز ، 21انسپکٹرزاور133اًپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی دیں گے ۔

چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہواکربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہوں گے ۔ جلوس کے روٹ کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا۔

جلوس کے شرکاء کوتین درجاتی حفاظتی حصارپر مبنی جسمانی تلاشی کے بعدہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیر ئیرز سے مدد لی جائے گی۔جلوس کی فضائی نگرانی اور روف ٹاپ سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو ٹیمیںبھی موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔اشفاق خان نے ہدایت کی کہ جلوس کے شرکاء کے منتشر ہونے تک کوئی پولیس افسریا اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑے۔ شہری جلوس میں شامل ہونے کیلئے مقرر کردہ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں