جیلوں میں اصلاحات لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،مومنہ وحید

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:03

جیلوں میں اصلاحات لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میںجمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوںمیںجدید طرز کے علاقائی شیڈز بنانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ، شیڈز میں بلٹ پروف شیشے اور بات چیت کے لئے انٹر کام نصب کئے جائیں گے، بلٹ پروف شیشوں سے قیدیوں تک منشیات نہیں پہنچائی جاسکے گی ،کیبن میں خصوصی ملاقات کے لئے فیس مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے ابتدائی طو ر پر لاہور سمیت پنجاب کی آٹھ جیلوں میں رواںماہ کام شروع ہوگا،پہلے مرحلے میںکیمپ، کوٹ لکھپت، ملتان ، فیصل آباد سمیت آٹھ جیلیں شامل ہیں، مومنہ وحید نے کہاکہ جیلوں میں اصلاحات لانے کا کام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،قیدیوں کو تمام ضروی سہولتیں فراہم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں