لوئرمال کے علاقے میں چالیس سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) لوئرمال کے علاقے میں چالیس سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے رہائشی سہیل کو خون میں لت پت حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے تاہم اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں