گریٹر اقبال پارک سے نایاب درختوں کی کٹائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 21 اکتوبر 2019 15:48

گریٹر اقبال پارک سے نایاب درختوں کی کٹائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) گریٹر اقبال پارک سے نایاب درختوں کی کٹائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ ٹمبر مافیا نے گریٹر اقبال پارک سے نایاب درخت کاٹ کر فروخت کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ایک جانب وزیر اعظم کی بلین ٹری مہم چلائی جارہی ہے تو دوسری طرف ماضی میں لگائے گئے درختوں کا قتل عام کیا جارہا ہے،ٹمبر مافیا نے گریٹر اقبال پارک میں مبینہ طور پر پی ایچ اے افسروں اور ملازمین کی ملی بھگت سے درخت کاٹ رہا ہے۔

پارک سے ملحقہ نرسری سے نایاب درختوں کی کٹائی کر دی گئی ہے۔ بعدازاں معاملہ ختم کرنے کے لیے راتوں رات کٹے ہوئے درخت غائب بھی کر دیئے گئے۔درختوں کی کٹائی کے بعد سرکاری گاڑیوں کو لکڑی کی ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا،گریٹر اقبال پارک سے 25 سے زائد نایاب درختوں کو کاٹا گیا۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گریٹر اقبال پارک سے درخت کاٹنے کی شدید مذمت کرتا ہے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیںاور پی ایچ اے کے جو ملازمین اس واقعہ میں ملوت ہیں ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں