پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نی05 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ٹیلی لاہور، محمد یونس عمر کو ڈی ایس پی ٹیلی ملتان کی خالی آسامی پر ڈی ایس پی ، پی ایچ پی لاہور ندیم صدیق کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ٹیلی لاہور ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی مظہر احمد وٹو کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی بشیر احمد کوڈی ایس پی پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول ،بہاولپور جبکہ ڈی ایس پی پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول بہاولپور طغرل ضمیر کو ڈی ایس پی آرگنائز ڈکرائمز بہاولپور کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں