چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے، اعجاز احمدچوہدری

منگل 22 اکتوبر 2019 23:50

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی دعوت پر بیورو پنجاب سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نوشین حامد ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ،سینیٹر ولید اقبال بھی موجود تھے ۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ بیورو ‘ویلفیئر سنٹر کے بچوں اورسٹاف نے اعجازاحمدچوہدری کا استقبال کیا ۔

بعد ازاں سارہ احمد نے اعجازاحمدچوہدری ،ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، سینٹرولید اقبال کو ایکٹیویٹی روم ، میوزک کلاس روم ،کمپیوٹرلیب اور ہاسٹل کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے دو بچیوں عائشہ اور روبینہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

بچوں نے رہنمائوں کو ملی نغمے بھی سنائے، رہنمائوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی، اعجازاحمدچوہدری ، ڈاکٹر نوشین حامد اور ولید اقبال نے سارہ احمد کی کاوشوں کی تعریف کی اورادارے کی بہتری کے لئے کئے گئے ان کے اقدامات کو سراہا ، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ چائلڈپروٹیکشن ویلفئیر بیورو بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے جہاں انکو تعلیم وتربیت سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولتیںمیسر ہیں تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ یہاں پر رہنے والے بچے اور بچیاں ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہمیں انکی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے تاکہ یہ بچے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں