صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس

یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب چکوال اور کوہسار یونیورسٹی مری کے قیام اوراوگرا آرڈیننس میں پنجاب کے حوالے سے مجوزہ ترامیم بھجوانے کی منظوری

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 15 واں اجلاس سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، راجہ یاسر ہمایوں، حافظ ممتاز احمد، تیمور احمد خان، چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے بھی شرکت کی-اجلاس میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب چکوال اور کوہسار یونیورسٹی مری کے قیام اوراوگرا آرڈیننس میں پنجاب کے حوالے سے مجوزہ ترامیم بھجوانے کی منظوری دی گئی-پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کے لیے الیکٹرانک انوائس سسٹم رائج کرنے کے لیے موجودہ قانون میں ترمیم کی تجویزپیش کی جسے منظور کر لیا گیا- نیزپنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے افسران کی ترقی اورڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کے لیے پولیس فورس میں بھرتی کے لیے جسمانی معیار میں مجوزہ رعایات کی اجازت دے دی گئی-دریں اثناء محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو ترقیاتی سکیموں کے لیے ایم او یو طے کرنے اور دروٹ گاؤں کو تحصیل چکوال میں شامل کرنے کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں