آل پاکستان مسلم لیگ این ای157ملتان کے ٹکٹ ہولڈرچوہدری ریاض احمد کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے : کامل علی آغا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) آل پاکستان مسلم لیگ این ای157ملتان کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ریاض احمد نے مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما منور ثاقب اور ملک اکرم بھی موجود تھے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شمولیت کرنے کو خوش آمدیدکہیں گے،پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں نئی تنظیم سازی میں شامل کرکے انہیں اہم عہدوں دیئے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والے پاکستان مسلم لیگ کو مزید مستحکم فعال بنانے کیلئے اپنے حلقہ اثر میں مصروف عمل ہوں تاکہ پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت ہر شخص تک پہنچایا جاسکے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں