سموگ کی وجہ سے لاہور، فیصل آباد و گوجرانوالہ کے پرائیویٹ سکولز2 روز بند رکھنے کا اعلان

جمعرات 14 نومبر 2019 21:02

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے سموگ نوٹیفیکیشن کے بعد صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزانے بھی اعلان کیا ہے کہ سموگ کی وجہ سے صرف لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے پرائیویٹ سکولز(آج) بروز جمعہ اور(کل) بروز ہفتہ کو بند رہیں گے۔جبکہ دیگر شہروں میںمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

صدرکاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سموگ کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اوربچوں کی سلامتی کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے نجی سکولوں میں 20 دسمبر تک تمام آئوٹ ڈور سرگرمیوں کو بھی روک دیا ہے ۔اسی تناظر میں تمام اضلاع کے پرائیویٹ سکولز کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ طلبہ سکول کے اوقات کے دوران سموگ کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں ۔ کاشف مرزا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کی صحت اور تحفظ کیلئے حقیقی معنوں میں ماحول کو محفوظ بنانے کے عملی اقدامات کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں