پنجاب اسمبلی کو ربڑ اسٹیمپ بنانے والوں کو لاتعداد آرڈیننس جاری کرنیکا جواب دینا ہو گا‘ حسن مرتضیٰ

پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے‘ پارلیمانی لیڈر پی پی پنجاب

اتوار 17 نومبر 2019 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کسانوں اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے لئے بھرپور آوازبلندکریں گے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر بھی بھرپور موقف پیش کیا جائے گا ۔مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو کر ہمارے سوالوں کے جوابات دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کو ربڑ اسٹیمپ بنانے والوں کو اب لاتعداد آرڈیننس جاری کرنے کا جواب دینا ہو گا، پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، قانون سازی میں اپنی ترامیم پیش کریں گے،پوری تیاری سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے یا د دلایں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری رقم کی تقسیم اور اخراجات کے بارے بھی سوال کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں