اپوزیشن انتشار چاہتی ہے،ہمارے صبرو تحمل کو کمزوری نہ سمجھے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں‘رہنما تحریک انصاف

بدھ 20 نومبر 2019 12:41

اپوزیشن انتشار چاہتی ہے،ہمارے صبرو تحمل کو کمزوری نہ سمجھے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوزیشن انتشار چاہتی ہے،ہمارے صبرو تحمل کو کمزوری نہ سمجھے، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کاوزیر اعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے اوررہے گا،حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے اتحادی جماعتوں کا وزیرِ اعظم اور حکومت کو مکمل تعاون حا صل ہے ، حکومت اور اتحادی جماعتو ں میں کو ئی اختلا ف نہیں ، حکومت ‘ اتحادی جماعتیں اور ملکی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے، ملکی ادارے مزید مستحکم کریں گے، پاکستان کا استحکام اداروں کیساتھ وابستہ ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات اور کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں