سول سروسز اکیڈمی کے 45 رکنی افسران کا ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ

وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 20 نومبر 2019 19:15

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) سول سروسز اکیڈمی چھیالیسویں کامن، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(PAS )کیمپس ، بیچ بیالیس کے 45 پروبیشنر افسران پر وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت ڈائریکٹر PAS کیمپس عاصم اقبال نے کی،دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز احمد نے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی اورلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی دورہ کرایا ، سینئر مینیجر مانیٹرنگ شعیب ڈار نے وفد کو لائیو مانیٹرنگ سسٹم اورٹریکنگ سسٹم کے بارے پریزنٹیشن دی جبکہ ڈی جی ایم آپریشن آصف اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی امور سمیت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کیا جانیوالا صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی،وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر میں قائم ویڈیو مانیٹرنگ وال کے ذریعے شہر میں جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا ،وفد نے لکھوڈیر لینڈفل سائٹ،کمپوسٹ پلانٹ اور آر ڈی ایف پلانٹ کا بھی دورہ کیا اورایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا ،افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ لاہور شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں سر گرم عمل اور اس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ،اس موقع پرایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز احمد نے ڈائریکٹر PAS سی ایس اے عاصم اقبال کو شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں