وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا اپنے آبائی حلقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں‘عوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘سید سعیدالحسن شاہ

بدھ 20 نومبر 2019 19:15

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے آبائی حلقہ ظفروال میںلوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ وزیر اوقاف نے اس موقع پر لوگوں کے مختلف محکموں سے وابستہ مسائل سنے اور ان پر عملدرآمدکیلئے فوری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموںمیں کار کردگی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے‘عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں‘عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہیں ضلع بدر کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت نے ہر محکمہ کا قبلہ درست کرنا شروع کیا ہوا ہے‘سفارش کلچر کا خاتمہ حکومت کی عین پالیسی ہے‘اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں‘ محکمہ اوقاف کی و گزار کر دہ اراضی سے آمدن میں اضافے کے لیے موثر بزنس پلان تیارکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے پر کار بند عمل ہے‘تمام محکموںکو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عوا م کے مسائل کو فوری حل کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے‘حکومت نے ہر محکمے میں ا فسران و ملازمین کی سالانہ ترقی کے عمل کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں