پنجاب میں سموگ سے چھٹکارے کے لئے کمشنر لاہور نے مصنوعی بارش کی تجویز دے دی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب میں سموگ سے چھٹکارے کے لئے کمشنر لاہور نے مصنوعی بارش کی تجویز دے دی۔ مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ سمری سیکرٹری فنانس کو ارسال ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں اس وقت سموگ اور دھند کا راج ہے سموگ سے چھٹکارے کے لئے لاہور انتظامیہ نے حکومت کو مصنوعی بارش کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے کمشنر لاہور ڈویثرن سے کمشنر لاہور ڈویثرن سمری سیکرٹری فنانس کو ارسال کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی اجازت سے راکٹ فائر کر کے بادل بنائیں جائیں گے اور سموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔

جس پر 35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سالوں میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں