ہائیکورٹ بلڈنگ میں سنائپرز کی تعداد بڑھائی جائے گی‘سی سی پی او

سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کا ہائیکورٹ کا مشترکہ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ہائیکورٹ بلڈنگ کا مشترکہ دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سول لائنز کیپٹن (ر) دوست محمد اور ایس پی سکیورٹی (ہائیکورٹ) نے سی سی پی او کو بریفنگ دی۔ سربراہ لاہور پولیس نے سکیورٹی عملے سے سنائپرز کی لوکیشن معلوم کی اور ہدایت کی کہ ہائیکورٹ بلڈنگ میں سنائپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔

چھتوں پر سنائپرز لازمی موجود رہنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ سے 24 گھنٹے میں سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ داخلی راستوں پر تمام سکیورٹی آلات درست حالت میں رکھے جائیں۔ ہر آنے والے کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ ذوالفقار حمید نے ایس پی سول لائنز کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں نئے سکینرز کی تنصیب کا جائزہ لیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے پولیس کے جوانوں اور افسروں سے کہا کہ وہ بالخصوص عدالتی اوقات کار کے دوران الرٹ رہیں۔ تمام ایس او پیز پر ہر صورت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں