پنجاب میں ائیرکوالٹی مانیٹرنگ کیلئے 30نئے سٹیشن‘ لاہور میں 60ہزار کنال پر اربن فارسٹ سٹیشن لگائے جائینگے ، مومنہ وحید

اتوار 8 دسمبر 2019 12:10

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اوراقرباء پروری کرکے سیاسی آلودگی بھی بڑھائی اوربے ہنگم عمارتیں کھڑی کر کے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ کیا،سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ہمارے شہر آلودہ ہیں،ہماری حکومت ماضی کی سیاسی کثافتوں کو بھی صاف کرے گی اورماحولیاتی کثافتوں کو بھی ۔

یہاں جاری ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ لاہور میں 60ہزار کنال پر اربن فارسٹ سٹیشن لگائے جائیںگے۔ اینٹوں کے بھٹوں اورسٹیل رولنگ انڈسٹریز کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے ۔2020ء تک بھٹے اورسٹیل انڈسٹریز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کیلئے مہم کو مزید تیز کیاگیا ہے ،273ملین ڈالرکاپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام ماحول کو صاف بنانے میں گیم چینجر ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ائیرکوالٹی مانیٹر کرنے کیلئے 30نئے مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیںگے، ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے،حکومت نے صوبے میںسموگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے، پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت میں کمی لانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں