وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدارکو کفایت شعاری پر ا یوان خراج تحسین پیش کرتا ہے ،مومنہ وحید

پیر 20 جنوری 2020 11:05

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی ہے جس کے مطابق وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار کی کفایت شعاری اور سادگی کی وجہ سے کروڑوں روپے کی بچت پر معززا یوان کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

مومنہ وحید نے کہاکہ یہ ایوان قراردیتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے دور میں صوبے میں کفایت شعاری اوربچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میںکئی گناکمی کی گئی ہے،انہوںنے بتایا کہ سابقہ دور حکو مت میں مالی سال 2016-17 میںوزیراعلیٰ آفس کی گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے خرچ کئے گئے،سابقہ دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میںگاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 2 کروڑ 93 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ مالی سال 2019-20 (دسمبر تک) گاڑیوں کی مرمت کی مد میںصرف71 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، انہوں نے بتایاسابقہ دور حکومت میں مالی سال 2016-17 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس کی مینٹی نینس اورمرمت کی مد میں2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کئے گئے،سابقہ دور حکومت میں مالی سال 2017-18 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس کی مینٹی نینس تعمیر و مرمت کی مد میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کے دور میںمحکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس کی مینٹی نینس اورمرمت کے اخراجات میںنمایاں کمی کی گئی، مالی سال 2018-19 میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس کی مینٹی نینس اورمرمت کی مد میں2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے گئے جبکہمالی سال 2019-20 میں (جنوری2020تک) محکمہ تعمیرات و مواصلات کی جانب سے وزیراعلیٰ آفس کی مینٹی نینس اورمرمت کی مد میںصرف 54 لاکھ روپے خرچ کیے گئے،سابق حکومت نے مالی سال 2017-18 میںوزیراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کرڈالے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میںمالی سال2018-19 میںوزیراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میںصرف 19 لاکھ روپے اداکیے گئے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میںوزیراعلیٰ آفس کے کنٹریکٹ سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں