جس نام نہادتبدیلی کاشور مچایا جارہا تھاوہ کہاں ہے :محمدجمیل گوندل

مادروطن کے نوجوان بیدار ہیں ، پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمن ناکام ونامرادہوںگے

جمعہ 24 جنوری 2020 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ قدر ت نے ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے پاکستان کاامین بنایا ہے،ہم اس پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مادروطن کے نوجوان بیدار ہیں ، پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمن ناکام ونامرادہوںگے ۔بانی پاکستان حضرت محمدعلی جناحؒ،مادرملت حضرت فاطمہ جناح ؒ اوربانیان پاکستان آج بھی ہماری دعائوں اوروفائوں کامحور ہیں۔

پاکستان کامعرض وجودمیں آنابیشک ان کابینظیراحسان ہے جوتاحشر فراموش نہیںکیا جاسکتا۔بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ کی تعلیمات کوترجیحات بنائے بغیر استحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔وہ پارٹی آفس میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب کے اختتام پربابائے قوم ؒ سمیت بانیان پاکستان کے بلندی درجات اوراستحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ ہم افکار قائدؒ کے علمبرداراورپیروکار ہیں۔ ہمارے قائدین اورکارکنان قیادت بابائے قوم ؒ کے طرزسیاست کی وارث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماراتعلق ایک نظریاتی تنظیم سے ہے،ہم مادروطن کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔تجربات کے نام پرپاکستان کااقتداراعلیٰ نااہل افراد کے سپردکرنیوالے حضرات اب بس سیاست میں مداخلت بند کردیں کیونکہ اب تک ان کاحسن انتخاب ملک وقوم کیلئے عذاب بنتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل غلطیوں اورناکامیوں کے باوجودحکومت کے نااہل عہدیداران کوتبدیل نہ کرنا وفاق ،جمہور اورجمہوریت کیخلاف گھنائونی سازش نہیںتواورکیا ہے۔22برس سے جس نام نہادتبدیلی کاشور مچایا جارہا تھاوہ کہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس عہد میں گیارہ کھلاڑیوں کے کپتان تھے اس وقت بھی ان کارویہ آمرانہ تھا اورآج جب پاکستان کے 22کروڑ عوام ان کے رحم وکرم پر ہیں توآج بھی ان کی روش مجرمانہ ،عاقبت نااندیشانہ اورآمرانہ ہے۔ عوام نے مقبول سیاستدان کئی بار آزمائے ہیں،اب کسی معقول سیاستدان کو وزیراعظم منتخب کرناہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں