قبرستان اراضی کیس، ہائیکورٹ کا پرانی کمیٹی ختم کر کے نئی کمیٹی تشکیل دینے اور نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پیر 17 فروری 2020 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کی اراضی پر قبریں بنانے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قبرستان کمیٹی کے موجودہ اور سابق افسروں کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پرانی کمیٹی ختم کر کے نئی کمیٹی تشکیل دینے اور نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ نے پیر فاخر شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے موضع مزنگ کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گردور، قانوگو اور پٹواری کو فوری تبدیل کرنے اور میانی صاحب قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری، ایڈمن افسر اور سکیورٹی آفیسر سمیت تمام ممبران کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ دوران سماعت فاضل بنچ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیا کر رہا ہے،دس وکلاء کو قبرستان کمیٹی میں کس کے کہنے پر شامل کیا گیا،کمیٹی میں مقامی لوگوں کو شامل کرنے کی بجائے ریٹائرڈ ججوں اور وکلاء کو شامل کر دیا گیا ہے جن کے پاس پہلے ہی وقت نہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں