ٰسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مختلف علاقوں کا دورہ

ش* شہر میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ ،گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائے

منگل 18 فروری 2020 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے شہر میں رواں ماہ جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شادمان میں ٹیموں کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کی قطرے پلائی اور اسکی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کا موجودہ رائونڈ 17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گا۔43353 پولیو ٹیمیں صوبہ بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کامزید کہنا تھا کہ پولیو مہم مزید موثر بنانے کے لیے 4ہزار603 اضافی پولیو ورکرز بھی بھرتی کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اگر کسی جگہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں تو فورا 080099000 یا 1166 پر اطلاع دیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں