لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزکی توسیع

ہفتہ 22 فروری 2020 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) احتساب عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزکی توسیع کر دی ۔ملزمان وسیم اجمل، عثمان حنیف، خالد مجید اور طاہر مقبول کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اورجلد دائر کر دیا جائے گا۔ نیب ریفرنس میں کل سات ملزمان نامزد ہیں جن میں سے تین ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں