پی ٹی آئی مینار پاکستان پرکل نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی، اعجازاحمدچوہدری

ہفتہ 22 فروری 2020 23:46

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل اتوار کو مینار پاکستان پر نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی، تحریک انصاف کو سنٹرل پنجاب میں مزید مضبوط اور فعال بنائیںگے، تنظیم کو ٹارگٹ دیںگے ، بلدیاتی انتخابا ت میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریںگے ،پی ٹی آئی رہنمائوں علی امتیاز وڑائچ ، عامر گجر، حافظ عبیداللہ، عثمان سعید بسراء دیگر گورننگ باڈی کے اراکین کے ہمراہ مینارپاکستان گرائونڈ میںتنظیمی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنظیم حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ، پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایک ادارہ بننے جا رہی ہے ، کارکنان پارٹی اثاثہ ہیں، تحریک انصاف کی جڑیں نچلی سطح تک مضبوط ہو چکی ہیں، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ تنظیم سازی میں ایک لاکھ دس ہزار عہدیدار وں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وکلاء ، یوتھ ، خواتین مینارٹی ، مزدور ، کسان سمیت دیگر ونگز کو متحرک فعال بنائیںگے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور مقبول جماعت بن چکی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریںگے ،چور ، ڈکیت اور کرپٹ حکمرانوں نے اس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے وہ اپنے انجام بچ نہیں پائیںگے، نوازاور زرداری کے خاندانو ں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس سے ان کی معیار زندگی کو بہتر سے بہتر کیا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں