وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کوٹ لکھپت میں مدرسے کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

بدھ 26 فروری 2020 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوٹ لکھپت کے علاقے گجرکالونی میں مدرسے کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہی-وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں