سٹی ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 27 فروری 2020 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث225ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے 06ملزمان کے قبضہ سی02 موٹر سائیکلیں، 04 موبائل فونز،01 رکشہ سمیت دیگراشیاء برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران26پسٹلز،01 رائفل اوردرجنوںگولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی34منشیات فروشوں کے قبضہ سی06کلوگرام سے زائد چرس اور434لٹرشراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دورا ن40ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروںروپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اورچیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب37اشتہاری وعدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لائوڈسپیکراورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر71ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں