چیف ڈرگز کنٹرولز،پنجاب کی تما م فیلڈ افسران کو ادویات کے پوائنٹ آف سیلز اور ریٹیلز پر"کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی اشیا " کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری

جمعہ 28 فروری 2020 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب ڈاکٹر محمد منور حیات نے فیلڈ افسران کو -کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیلڈ افسران ادویات کے تمام پوائنٹ آف سیلز، امپورٹرز، ڈسٹریبیوٹراور ریٹیلرز پوائنٹس پر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی اشیا جن میں سرجیکل ماسکN-95بھی شامل ہے، کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہی کی جائے کہ یہ تمام آرٹیکلز منظورشدہ نرخ پر ہی فروخت کیے جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیف ڈرگزکنٹرولر آفس پنجاب نے بوگس کیٹیگری پر بنوائے گئے 05 میڈیکل سٹورز / فارمیسیز کے ڈرگ سیل لائسنسزمنسوخ کر دیئے اورملوث اشخاص پر FIRدرج کروانے کی ہدایات متعلقہ سیکریٹری ڈسٹر کٹ کوالٹی بورڈ کو جاری کر دیں۔یہ کیٹیگیریز KPKفارمیسی کونسل کی طرف سے بوگس ڈکلیئرڈ کی گئیں۔بوگس ڈگری رکھنے والے ان افراد کے نام اکرام نور ولدلعل خان ،محمداشفاق ولد احسان اللہ، محمد شہزاد ولد لعل خان،زوہیب احمدولد اورنگزیب اورندیم شعیب ولد محمدشعیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں