ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف جرائم میں ملوث230ملزمان گرفتار،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں میںملوث گینگ کے 03 ملزما ن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

جمعہ 3 اپریل 2020 20:29

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن اعجاز رشید کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث230ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں میںملوث گینگ کے 03 ملزما ن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 02ملزمان کے قبضہ سیپسٹلزاور گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی3کلو490گرام چرس اور287 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران10ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروںروپے ٹکڑی رقم بر آمد کی گئی۔

چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 28اشتہاری و عدالتی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لائوڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر163ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں