حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کومل کر کروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے‘اسلم بھروانہ

کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہیاور حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئی تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے ‘صوبائی وزیر

جمعہ 3 اپریل 2020 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کومل کر کروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہیاور حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئی تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں ہمیں اپنے غریب اور دیہاڑی دار مزدور کا خیال کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جھنگ میں تین سو فیملیز میں راشن تقسیم کرتے ہو ہے کہا۔ مہر سلطان سکندر بھروانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر اسلم بھروانہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ انتہائی مشکل میں ہیں اِ س صورتحال میں جو مخیر حضرات ہیں ان سے گزارش ہے کہ ضرورت مند گھرانوں تک پہنچیں۔ تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرسکیں۔ یہی ہمارا دین اسلام ہمیں سیکھاتا ہی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں