لاہور ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی

اتوار 5 اپریل 2020 17:00

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 284 مقامات کو چیک کیا گیا،42 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی جبکہ 63 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ15 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا اور16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی آٹا فروخت کی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہورنے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آٹے کے ٹرک شہر کے 31 پوائنٹس پر کھڑے کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے آٹا پوائنٹس کی تعداد 25 سے بڑھا کر 31 کر دی تھی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے سماجی فاصلے کے لیے قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کل 18250 بیگز تمام پوائنٹس پر بھیجے گئے، 16403 آٹے کے بیگز فروخت کر دیئے گئے جبکہ2207 بیگز بچ گئے۔دانش افضال نے کہا کہ یہ 31 ٹرکنگ پوائنٹس کل بھی فعال رہیں گے اورعوام ٹرکنگ پوائنٹس پر جا کر آٹا خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں