ٹ*ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

{دوران پٹرولنگ17979 موٹر سائیکلوں، 93 گاڑیوں اور20749 اشخاص کی چیکنگ

اتوار 5 اپریل 2020 19:20

& لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر شہر میں جاری جزوی لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دورانِ پٹرولنگ ماسک اوربار بار سینی ٹائرز کا استعمال کریں ۔پتنگ بازوں،منشیات فروشوںاورون ویلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں ۔

ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام325کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی35 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی06 موٹرسائیکلیں،08 موبائل فونزاور30 ہزارروپے نقدی برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10پسٹلز،02رائفلز،05 میگزین اوردرجنوںگولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب سمیت منشیات برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئی92افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ17979 موٹر سائیکلوں، 93 گاڑیوں اور20749 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ65موٹر سائیکلوں، 02 گاڑیوںاور153اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑی اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں12،ہوائی فائرنگ میں04اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر157 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ12 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں