پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاجذبہ ایثار، 120کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ

گریڈ17 سے گریڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن اور گریڈ20 سے گریڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کی

منگل 7 اپریل 2020 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کی جانب سے جذبہ ایثار کے تحت 120کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے ملاقات کی ۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیف سیکرٹری نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 120 کروڑروپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا۔گریڈ ا یک سے گریڈ16 تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی ہے جبکہ گریڈ17 سے گریڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن کی تنخواہ فنڈمیں دی ہے اور گریڈ20 سے گریڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی گھڑی میںکمزورطبقات کی مددکرنے والوںکا جذبہ قابل ستائش ہے۔کورونا کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی ۔پنجاب حکومت کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ نادار،غریب اوربے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیںگے۔ سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میں امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوںاور فنڈمیںعطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیںگے۔ ریلیف کے کاموں میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی ۔ کورونا کے سدبا ب ،علاج اور ریلیف کے کاموں پر پورافوکس ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیںاوردین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں