اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، مختلف جرائم میں ملوث182ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ، منشیات اور قیمتی سامان برآمد

بدھ 8 اپریل 2020 01:43

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث182ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 05 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی07پسٹلزاور گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی04 کلو700 گرام چرس اور76لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب11اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لائوڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر148ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں