قرض انکوائری رپورٹ کئی چہرے بے نقا ب کرنے والی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

قرضوں پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کر پٹ ما فیا کیلئے زلزلہ ثا بت ہو گی‘چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ قرض انکوائری رپورٹ کئی چہرے بے نقا ب کرنے والی ہے،آصف زرداری اور شریف فیملی کی مزید چوری پکڑی چکی ہیں جس پر ان کی پھر چیخیں نکلنے والی ہیں،قرضوں پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کر پٹ ما فیا کیلئے زلزلہ ثا بت ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں اور افسر شاہی بارے انکوائری کمیشن رپورٹ میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس، اختیارات کے ناجائزاستعمال، بڑے پیمانے پر خورد برد اور چوری کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ قر ضو ں بارے کمیشن رپور ٹ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ قرضوں کی مد میں پیسہ کس طرح مشکوک انداز میں سرکاری افسران، پرائیویٹ کنٹریکٹرز ، سیاست دانوں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں وزراکے نجی اکاونٹس میں منتقل ہوا۔اپوز یشن کس کس با ت پر اپنی و ضاحت پیش کرکے قوم کو بے و قو ف بنائے گی ۔حکومت گرانے کی با تیں کرنے والے اپنے سیا سی مستقبل کی فکر کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں