لاہور پولیس کی جانب سے لاک ڈائون سے متاثرین مستحقین میں راشن تقسیم ،مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،سی سی پی او ذوالفقار حمید

جمعہ 10 اپریل 2020 00:30

لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) لاہور پولیس کی جانب سے لاک ڈائون سے متاثرین مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا، مستحقین کو راشن بیگ میں روزمرہ کی اشیا کے ساتھ ایک ماہ کا گھریلو استعمال ہونے والا سامان دیا گیا۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس اپنی معاشرتی اور سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

مشکل کی اس گھڑی میں لاہور پولیس لاک ڈائون سے متاثرین مستحقین کی امداد میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کورونا سے شہریوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کے لئے بھی کوشاں ہے۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کو کورونا کے باعث کم آمدن والے افراد کی مشکلات کا احساس ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ کورونا کے تدارک میں لاہور پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔ سی سی پی او کی ہدایت پر تھانوں کی سطح پر بھی مستحقین میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ بحران کے خاتمے تک ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں