کورونا وباء اور طیارہ حادثہ کے شہداء کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے،دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفرودس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر عطا کریں ‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

اتوار 24 مئی 2020 15:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عید گورنر ہاوس لاہور میں ادا کی، گورنر ہاؤس میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ نماز ادائیگی کے اہتمام کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وباء اور طیارہ حادثہ کے شہداء کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے،دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفرودس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر عطا کریں ‘ہم شہدا کے لواحقین اور متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی دعا کرتے ہیں‘آج کے دن فوجی جوانوں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعائوں میں یاد ضرور یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کر کے ہماری حفاظت کرنے والے عظیم جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘آج عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کورونا سے بچیں‘متحد ہو کر ہم ہر مشکل وقت سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں