مسلم لیگ (ن) ’’ یوم تکبیر ‘‘ کے موقع پر علامتی طور پر مرکزی تقریب کا انعقاد کریگی

بدھ 27 مئی 2020 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آج ’’ یوم تکبیر ‘‘ کے موقع پر ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں علامتی طور پر مرکزی تقریب کا انعقاد کرے گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے میڈیا سیل کے مطابق ایٹمی دھماکوںکے 22 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم تکبیر کی تقریب دو پہر دو بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی جس میں سینئر قیادت شریک ہوگی۔ کورونا وبا ء کے پیش نظر تقریب کو انتہائی سادہ رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ کورونا وباء کی وجہ سے رپورٹر کوبھی مدعو نہیں کیا گیا تاہم صرف کیمرہ مین ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں