لاہور ہائیکورٹ نے 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 4 جون 2020 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے 50 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی مبہم خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ عدالت عالیہ لاہور کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 24 مارچ کو جاری کردہ سرکلر کو واپس لے لیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے محدود سٹاف کو حاضر رہنے اور 50 سال سے زائد و خواتین ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایک جاری سرکلر میں عدالتی ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کا تمام عملہ لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلہ و دیگر احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں