لاہور ہائیکورٹ: محکمہ سوئی گیس کے بورڈ اف ڈائریکٹر کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سوئی گیس کے بورڈ اف ڈائریکٹر کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے حکومتی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندوں کا ایس این جی پی ایل کے انتخابات میں حصہ لینے کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔لاہوہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محفوظ کیا گیا۔

20 صفحات پر مشتمل ہے سنا یا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ایس این جی پی ایل کے شیئر ہولڈر وسیم مجید ملک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کو چیلنج کیا تھا محکمہ سوئی گیس کی جانب سے محمد رضا قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایس این جی پی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں مصباح الرحمن کی طرف سے محمد احمد قیوم ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں حکومت حصہ نہیں لے سکتی درخواست گزار حکومت صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنے ڈائریکٹر نامزد کر سکتی ہے حکومت نے ایس این جی پی ایل میں اپنے 11 نمائندے نامزد کئے جو کمپنیز ایکٹ 2017ء کی خلاف ورزی ہے حکومت کی طرف سے نامزد کئے گئے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ امیدواروں کی فہرست غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے حکومت یا حکومتی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندوں کو ایس این جی پی ایل کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے سوئی نادرن گیس ہائپ لائن کمپنی کے وکیل محمد رضا قریشی ایڈوکیٹ نے درخواست کی مخالفت کی کہ کمپنز ایکٹ کے تحت حکومت کو اختیار ہے کہ وہ ایس این جی پی ایل کے انتخابات میں حصہ لیوکیل ایس این جی پی ایل، کمپنیر ایکٹ حکومت کو انتخابات میں اپنے نمائندے مقرر کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں