پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پانچویں جراثیم کش سپرے کا چھڑکاؤ

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پانچواں جراثیم کش سپرے کروادیا گیا ہے۔ یہ سپرے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سپرے کا مقصد پیف ملازمیں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ صحت مند ماحول میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بعض ملازمین میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کی بناء پر انتظامیہ نے پیف میں مکمل جراثیم کش سپرے کروایا اور اس کے ساتھ ساتھ حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں کورونا سے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو مکمل نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں