ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ

پیر 6 جولائی 2020 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، لاہور ملک مبشر احمد خان نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااورتمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پرزنز لاہور ریجن نے جیل میں نظم و ضبط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیااورانتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا۔

ملک مبشر احمد خان نے قرنطنیہ سنٹر کا وزٹ کیا،مقید اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور اعجاز اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں