ماڈل بازار مینجمنٹ کی جانب سے رائے ونڈ ماڈل بازار میں سہولت سٹال قائم

جمعرات 30 جولائی 2020 18:43

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) ماڈل بازار مینجمنٹ کی جانب سے رائے ونڈ ماڈل بازار میں سہولت سٹال قائم کردئیے گئے۔سرکاری ریٹ سے 10 روپے فی کلو سستی اجناس کی فروخت جا ری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے رائے ونڈ ماڈل بازار میں سہولت سٹال قائم کئے گئے ہیں جن میں سہولت سٹال چکن،سہولت سٹال،سبزی،سہولت سٹال فروٹ اور سہولت سٹال کریانہ شامل ہیں ان سہولت سٹالوں پر سرکاری ریٹ سے دس روپے فی کلو اجناس فراہم کی جارہی ہیں ماڈل بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پر ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے جارہے ہیں ماڈل بازار مینجر را طاہر محمود کے مطابق سرکاری احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیساتھ انکی صحت کا بھی خیال رکھا جارہا ہے عیدا لاضحی قریب آتے ہی صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی،گراں فروشی کے خلاف کارروائی اور اجناس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں