سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، اعجازاحمدچوہدری

بھرپور تیاری کے ساتھ ضمنی انتخابات کے میدان میں اترے گی ملک وقوم کی آخری امید عمران خان ہیں، سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی خرابیوں کا ازالہ پی ٹی آئی کی حکومت کررہی ہے،صدر تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب

ہفتہ 8 اگست 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بھرپور تیاری کے ساتھ ضمنی انتخابات کے میدان میں اترے گی ، تمام کارکنوں کو بھرپور تیاری کی ہدایت جاری کیں، ملک وقوم کی آخری امید عمران خان ہیں، سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی خرابیوں کا ازالہ پی ٹی آئی کی حکومت کررہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، وزیراعظم عمران خان کی کورونا وباء میں بہترین حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ، اپوزیشن کی چیخ وپکار کرپشن اور لوٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے جس میں ناکامی ان کا مقدر ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دورِحکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری ، ضلعی صدر سیالکوٹ چوہدری ادریس احمد ایڈووکیٹ، تحصیل صدر ڈسکہ افتخار ساہی، سابقہ تحصیل ناظم حاجی ناصر چیمہ، سابقہ ایم پی اے منورگل ، ضلعی صدر اوکاڑہ سید عباس رضوی ،چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب زبیرنیازی ، حسن سرفراز چیمہ، سٹی صدر اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق، امجد لطیف بٹ، رئوف باجوہ ، ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان ، ذکاء اللہ کھارا، حبیب سرور، ملک امانت علی ، زبیراسلم چیمہ، علائوالدین ،چوہدری اعجازاحمدچیمہ، آصف جٹ اور پی ٹی آئی راو ی ٹائون کے صدر ملک مبشر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے اور پارٹی رہنمائوںسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی تنخواہ دار درباریوں کی ٹیم کا جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں، بھگوڑہ لیگ کے حواریوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، منتخب وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے، تحریک انصاف کرپٹ اور ڈھیٹ اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں ان سے ہضم نہیں ہو پا رہیں، شجر کاری مہم میں کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں