لاہورایئرپورٹ پر ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

پیر 21 ستمبر 2020 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اورمسافر کو گرفتارکر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر محمد اقبال ایئربلیو کی پرواز پی اے 416پر لاہور سے دبئی جارہا تھا کہ دوران تلاشی مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی ۔مسافر نے منشیات کو مٹھائی کے ڈبے اور نمکو میں چھپا رکھا تھا جب ان نمکو کے پیکٹس اور میٹھائی کے ڈبوں کو چیک کیا تو اس میں بڑی ہی مہارت کے ساتھ ہیروئن چھپائی گئی تھی مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں