لاہور ہائیکورٹ،اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکار کی سوا سال کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درخواست پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے جواب طلب

پیر 21 ستمبر 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکار کی سوا سال کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درخواست پر چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ودیگر سے آج بروز منگل جواب طلب کرلیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی کیوں نہیں کی گئی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے زین ہارون کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہوں،کرونا وائرس شروع ہونے سے قبل سے تنخواہوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔ چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ودیگر حکام کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درخواست دی کہ دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے درخواست گزار کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ودیگر کو تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں