ژ*پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے ای چلاننگ کے دو سال مکمل کرلیے

+ سالوں میں 44لاکھ 50ہزارالیکٹرانک چالان جاری اور قوانین کی خلاف ورزی پر339ملین جرمانے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:47

ٴ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کیمروں کے ذریعے ای چلاننگ کے دو سال مکمل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2 سالوں میں 44لاکھ 50ہزارالیکٹرانک چالان جاری کیے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر339ملین جرمانے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔کل ای چالان میں سے 20لاکھ75 ہزار گاڑیوں اور 22لاکھ 90ہزار موٹر سائیکلوں کے چالان ہوئے جبکہ85 ہزارسے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی ہوئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق40 فیصد سے زائد جان لیوا حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ نیمبیوں کے مطابق ٹریفک انڈکس میں لاہورمیں91 درجے بہتری آئی ہے۔کامیاب منصوبے کی2سال مکمل ہونے پر اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سیف سٹیز افسران نے کیک کاٹااور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ ای چلاننگ منصوبے کی کامیابی پر تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

جس کے بدولت شہر کی ٹریفک میںبہتری نظر آرہی ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ ای چالاننگ منصوبے سے ٹریفک ڈسپلن میں واضح بہتری ا? ئی ہے،ای چالاننگ سسٹم کے پہلے دن 1لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملی جو کہ آج کم ہوکر آدھی سے کم پر آچکی ہیں۔تقریب میں ا?پریشن کمانڈر عاصم جسرا ،ڈی ایس پی اصغر گورائیہ سمیت دیگر ٹریفک افسران سمیت پولیس کیمونیکشن افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں