چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اداکارہ حرا نور کے ساتھ ہونے والے تشدد کے واقعے کا نوٹس

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے ساہیوال میں اسٹیج اداکارہ حرا نور کے ساتھ ہونے والے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ چیئر پرسن فاطمہ چدھڑ نے اسٹیج اداکارہ کو مکمل تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ کا کہنا ہے کہ اس کیس کے حوالے سیاتھارٹی کی جانب سے متعلقہ ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دلوائیں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں