نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی30رکنی آفیسرز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

وفد کو اتھارٹی کے ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بریفنگ،منصوبے کی افادیت کے پیش نظر سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے،چیف پٹرول آفیسرز

پیر 28 ستمبر 2020 20:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی30رکنی زیر تربیت افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میںشیخوپورہ ٹریننگ کالج کے زیر تربیت ڈی ایس پیز شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کوادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ۔ افسران کے وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

ڈی ایس پیز کے وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ منصوبے کی افادیت کے پیش نظر سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے اور قانون پر عملدرآمد کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کاکلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ موٹروے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔ یہاں آکر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری بارے مفید معلومات میسر آئیں، سیف سٹیزکے ڈیٹا کی مدد سے حادثات کے روک تھام کیلئے جامع پالیسی بھی مرتب کی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں