شہبازشریف کی گرفتاری انصاف کی جیت ہے ،نیب پراسیکیوٹر سید فیصل بخاری

پیر 28 ستمبر 2020 20:21

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) نیب پراسیکیوٹر سید فیصل بخاری نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ضمانت خارج ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قانون اور انصاف کی جیت ہے اور اس سے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سوموار کولاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاحتساب بیورو کے پاس شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور عدالت نے انہی شواہد کی بنا پر نیب کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔

فیصل بخاری نے واضح کیا کہ نیب ہر کیس کی تفتیش میرٹ پر کرتاہے اور معاملے کی تحقیقات کے دوران فیس کی بجائے کیس کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں